میٹرک اور انٹر کے طلبہ کے لیے بریکنگ نیوز، مکمل امتحان کی بجائے چند مضامین کے پرچے لینے کی تجویز

لاہور(آئی این پی) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت رواں سال ہونے والے سالانہ امتحان میں شرکت کرنے والے 40 لاکھ جبکہ لاہور بھر سے امتحان دینے والے 9 لاکھ طلبا کیلئے اچھی خبر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث طلبا کا صرف انگریزی ،ریاضی اور سائنس کے مضامین کا امتحان لینے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ آرٹس کے طلبا کا بھی اختیاری کے ساتھ 2 آپشنل مضامین کا امتحان لینے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔میٹرک کا امتحان 19 جون اور انٹر کا 6 جولائی سے شروع کروائے جانے کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close