’’ گزشتہ پورے مالی سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ‘‘ اپریل میں ترسیلات زر بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے2 ارب 80 کروڑ ڈالر تک ترسیلات زر بڑھنا ایک ریکارڈ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مالی سال کےابتدائی 10 ماہ میں ترسیلات زر 24 اعشاریہ 2 بلین ڈالر تک پہنچ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ہمیشہ یقین رہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا عظیم اثاثہ ہیں۔عمران خان نے نئے پاکستان پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کا شکریہ بھی ادا کیا۔دوسری جانب پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم نے ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کا بڑا اثاثہ مانا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏وزیراعظم نے ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کا بڑا اثاثہ مانا ہے جنہوں نے اپریل میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر بھجوائے، سمندرپار پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 24 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئی ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close