لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبائی کابینہ محکمہ خزانہ پنجاب پر مہنگی پڑنے لگی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ میں شامل وزراء اور مشیروں پر ہونے والے اخراجات میں 25 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اضافہ پنجاب حکومت کے آئندہ مالی سال 2021-22کے بجٹ میں کیا جائے گا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق وزیروں اور مشیروں کے اخراجات میں 6 سے 7 کروڑ روپے کا اضافہ کیا جائے گا جو وزراء اور مشیروں کی تنخواہوں اور دیگر مراعات سمیت ان کے سٹاف پر خرچ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے بجٹ میں پنجاب حکومت نے اس مد میں 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں اسی مد میں 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے لیکن حکومت نے 15 کروڑ روپے زائد خرچ کر ڈالے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں