وزیر اعظم کا ٹوئٹ, بلاول بھٹو زر داری نے احساس کفالت پروگرام کی بجائے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لکھ دیا

اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی بینک کی جانب سے دنیا میں سماجی تحفظ کے چار بڑے منصوبوں میں ‘احساس کفالت پروگرام’ کو شامل کرنے کے معاملے میں وزیراعظم عمران خان کی اصلاح کردی۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دے کر اْن کی اصلاح کردی۔عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں احساس کفالت پروگرام لکھا جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جوابی ٹوئٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لکھ دیا۔واضح رہے کہ احساس کفالت پروگرام موجودہ جاری بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی ازسر نو کی گئی برانڈنگ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close