عوام ہو جائیں تیار، اگلے 24 گھنٹے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہو گا

اسلام آباد (آئی این پی) عوام ہو جائیں تیار،اگلے 24 گھنٹے میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہو گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل یا انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ 17مئی تک موخرکردیاگیا تھا۔ ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاک ڈان اور عیدالفطر کی تعطیلات کی وجہ سے یہ طے کیا گیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ 17 مئی 2021 کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے مہینے میں دومرتبہ ردوبدل بارے فیصلہ کیاجاتاہے ، ایک 15تاریخ اور ایک 30,یا 31تاریخ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا فیصلہ کیاجاتاہے ۔ا س مرتبہ بھی 15مئی کو فیصلہ کیاجانا تھا جو اب 17مئی تک موخر کردیاگیا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close