17 مئی کے بجائے 16 مئی سے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے خصوصی اجلاس میں عید کی چھٹیوں کے دوران پورے ملک میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔سنیچر کو اسلام آباد میں این سی او سی کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں نیشنل کورڈنیٹر لیففٹینٹ جنرل حمود الزمان خان اور وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک تھے۔ جبکہ صوبوں کے چیف سیکٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔خصوصی اجلاس کے شرکا نے عید کی چھٹیوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فورم نے تمام سیٹک ہولڈرز کی کوششوں کو، خاص طور پر ملک بھر میں عوام کے تعاون کو بھی سراہا۔این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 17 مئی کے بجائے 16 مئی سے ہی تمام بین الصوبائی، شہروں کے درمیان اور شہروں کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لیکن یہ تمام ٹرانسپورٹ 50 فیصد شہریوں کے ساتھ ہی سڑکوں پر آ سکیں گی۔ریلوے بھی 70 فیصد مسافروں کے ساتھ اپنے آپریشنز جاری رکھے گا۔ 17 مئی سے تمام مارکیٹیں اور دکانیں رات آٹھ بجے تک کھلی رہے گی۔تمام دفاتر بھی 17 مئی سے 50 فیصد ورک فرام ہوم کے ساتھ اپنا کام جاری رکھیں گے۔اس کے علاوہ این سی او سی نے ایس او پیز پر عمل درآمد کی مسلسل مانیٹرنگ پر بھی زور دیا ہے اور عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔این سی او سی نے عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ویکسین لگوانے سے قبل 1166 پر رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ باقی ایس او پیز پر نظرثانی کا جائزہ 19 مئی کو لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close