مفتی منیب کا قضا روزہ رکھنے کا اعلان طاہر محمود اشرفی بھی میدان میں آگئے‎

اسلام آباد(پی این آئی )چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ آج کا چاند اس بات کی شہادت ہے کہ کل (بدھ کو) دیا گیا رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ درست تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’آج اس وقت تك چاند نظر آ رہا ہے معلوم ہوا رويت ہلال كا فيصله درست تھا۔ شہادتوں كو شرعى ہدا يات كے مطابق ديكهنے کی وجہ سےتاخير کا سامنا کرنا پڑا۔روزه كى نه قضاء ہے اور نه اعتكاف كو دوباره كرنا پڑے گا ۔

پاکستان کے کن شہروں میں آئندہ دو روز تک شدید گرمی ہو گی؟درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچے گا؟

کراچی(آئی این پی) شہرقائد میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، آئندہ 2 روز تک شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطاق کراچی کے ہوا میں نمی کا تناسب 21فیصد ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ وقفے وقفے سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ادھر موجودہ صورت حال کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ شہر کادرجہ حرارت 41سے43ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔مراسلہ میں ہدایت کی گئی کہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جائیں۔دوسری جانب ماہی گیروں نے اپنی کشتیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ماہی گیروں نے کہا کہ ہوا کی رفتار زیادہ ہے کنارے پر کھڑی کشتیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، طوفان کے باعث سمندر میں نہیں جاسکتے۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ سمندری طوفان’’تاؤتے‘‘کی رفتار18کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، سمندری طوفان کراچی سے 1310کلومیٹر دور جنوب مشرق میں ہے، آئندہ18سے24گھنٹوں میں طوفان مزیدشدت اختیار کرسکتا ہے، طوفان شدید ترین طوفان میں بھی بدلنے کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close