چاند کا دکھائی دینا ممکن ہی نہیں تھا، سیدھا کہیں ہمیں عید۔ ۔ ۔ سابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری برس پڑے

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے اور چاند کا آج نظر آنا ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن حضرات نےعید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہوگی؟ وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔ خیال رہے کہ عید الفطر کل ہوگی یا جمعے کو؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close