ملک میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ،ایک دن میں مزید 126افراد انتقال کر گئے ، ہزاروں نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 126 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39101 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3265 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 126 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.35 فیصد رہی۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 19336 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 70707 تک پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close