جمعہ کی عید حکمرانوں پر بھاری ہوتی ہے، اچانک عید کے اعلان کو لے کر عوام میں چہ میگوئیاں

اسلام آباد (پی این آئی) جمعہ کی عید حکمرانوں پر بھاری ہوتی ہے، اچانک عید کے اعلان کو لے کر عوام میں چہ میگوئیاں جاری، محکمہ موسمیات، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور فواد چوہدری مسلسل کہتے رہے کہ عید جمعہ بروز 14 مئی کو ہو گی، عوام نے ذہنی طور پر بروز جمعہ 14 مئی کی عید کی تیاری کی لیکن پھر چاند کے کنفیوژن اور رات گئے عید کے اعلان نے عوام کو خوشی کے ساتھ ساتھ کنفیوژ کر دیا، انٹرنیٹ پر ہزاروں لوگوں نے کمنٹس میں کہا کہ جمعہ کی عید حکمرانوں پر بھاری ہوتی ہے، اسلیے اچانک عید کا اعلان کر دیا گیا، کہتے ہیں کہ اگر عید جمعہ کو ہو تو حاکم وقت پر بھارتی ہوتی ہے یعنی اس کی حکومت ختم ہو جاتی ہے، صدر محمد ایوب خان کے دور میں ایک عید جمعہ کو آئی تو سرکاری علماء کے فتوے پر جمعرات کو دس بجے دن عوام کا روزہ تڑوا کر جمعرات کو ہی عید منانے کا فرمان جاری کر دیا گیا تھا، لیکن علماء کا کہنا ہے کہ یہ ایک من گھڑت بات ہے، قرآن و حدیث اور کسی معتبر کتاب میں اس کا ذکر نہیں ہے، جو اس طرح کی باتیں کرے، اس کو دلیل پیش کرنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close