مولانا فضل الرحمٰن نے معتمد خاص کے ذریعے آصف زرداری سے بات کرنے سے انکار کر دیا،آصف زرداری کو بات کرنی ہے تو کیا طریقہ کار اختیار کرنا ہو گا؟ مولانا نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پیپلزپارٹی سے از خود رابطہ نہیں کیاجائے گا، اگر پیپلزپارٹی رابطہ کرتی ہے تو مثبت جواب دیا جائیگایہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ بات چیت کا آغاز پیپلزپارٹی کی طرف سے اپنے رویہ پر معذرت سے کیا جائے گا۔بصورت دیگر عید کے بعد دیگرجماعتیں مل بیٹھ کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں گی جس میں پیپلزپارٹی شامل نہیں ہو گی۔رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے زرداری سے بات کرنے سے معذرت کر لی ، زرداری کے معتمد خاص نے ملاقات کے دوران اپنے فون سے مولانا کی زرداری سے بات کرانا چاہی تو انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی بات کرنا چاہتی ہے توبراہ راست رابطہ کرے، مولانا نے کہا کہ زرداری میرے دیرینہ دوست ہیں وہ ازخود رابطہ کریں گے تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔بصورت دیگرپیامبر کے زریعے کوئی بات نہیں ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں