امام کعبہ نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے امام کعبہ الشیخ عبد الرحمٰن السدیس کو پاکستان آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز کعبة اللہ کے امام الشیخ عبد الرحمٰن السدیس نے مسجد الحرام کے دیگر اماموں کے گروپ کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، گروپ کے دیگر ممبران میں شیخ شریب، شیخ سعد شتری اور شیخ صالح حمید شامل تھے۔وزیراعظم عمران خان نے امام کعبہ سے پاکستان کی ترقی اور پاکستانی عوام کی فلاح وبہود کے لیے دعا کی اپیل کی۔وزیراعظم نے کعبہ کے امام صاحبان کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ پاکستانی عوام آپ کی بہت تعظیم کرتے ہیں اور آپ کی آمد کے منتظر ہیں۔وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق امام کعبہ نے عمران خان کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں