شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

لاہور(پی این آئی)شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ایف آئی اے نے شہباز شریف کو ایک اور لسٹ میں شامل کر لیا۔شہباز شریف نے آج نجی ائیرلائن کی پرواز سے قطر روانہ ہونا تھا۔ شہباز شریف کو امیگریشن حکام کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر طیارےسے آف لوڈ کیا گیا۔شہباز شریف کو پی این آئی لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے بیرون ملک جانے سے روکا گیا، مریم اونگزیب اور عطا تارڑ بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے کہ وکلا کی مشاورت سے توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close