’’(ش )سے شاباش نکلتی ہے اور (ن )سے ۔۔۔‘‘ شہباز شریف نے ایسی بات کہہ دی کہ صحافی بھی مسکرا دیے

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صد رشہباز شریف نے (ن) لیگ سے (ش) کے نکلنے سے متعلق سوال کے جواب میں مسکراہتے ہوئے کہا کہ (ش )سے شاباش نکلتی ہے اور (ن )سے ناں ناںجس پر تمام صحافی مسکرا دئیے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سب سے پہلے میں نے نیب نیاز گٹھ جوڑ کی بات کی اور بشیر میمن کے بیان نے تین سال بعد اس حقیقت پر مہر ثبت کر دی ہے ،عمران خان کے یوٹرنز بہت ہیں اس لئے کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ،اس طرح کی چیرہ دستی اور فسطائی حکومت زندگی میں نہیں دیکھی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close