شہبازشریف نے لندن جانے کیلئے ٹکٹ بک کروالی

لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے لندن جانے کے لئے غیر ملکی ائیر لائن سے آج بروز ( ہفتہ ) کی بکنگ کروا لی ۔شہبازشریف بلیک لسٹ سے نام نکلنے پر لندن روانہ ہو جائیں گے۔شہبازشریف نے اپنے کینسر اور کمر کے ڈاکٹرز سےوقت لے رکھا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سب سے پہلے میں نے نیب نیاز گٹھ جوڑ کی بات کی اور بشیر میمن کے بیان نے تین سال بعد اس حقیقت پر مہر ثبت کر دی ہے ،عمران خان کے یوٹرنز بہت ہیں اس لئے کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ،اس طرح کی چیرہ دستی اور فسطائی حکومت زندگی میں نہیں دیکھی،اس حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں اسے صرف انتقام کی پڑی ہوئی ہے ،اپوزیشن کو چور ڈاکو کہنے کی بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دی جاتی توآج حالات مختلف ہوتے ،یہ غربت یا بے روزگاری نہیں بلکہ صرف اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close