تعلیمی ادارے کب کھلیں گے،وزیر تعلیم نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی )صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنا کورونا کیسسز کی تعداد کم ہونے پر منحصر ہے،شہری کورونا ایس او پیز پرہر صورت عملدرآمد کریں۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر تعلیم برائےسکولز ڈاکٹر مراد راس کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہناتھا کوروناوبا کی تعداد کم ہونےپرہی سکول کھو لےجاسکتے ہیں۔نجی ٹی وی شہری کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں،40 سال سے زائد عمر کے شہری ہر صورت اپنی ویکسنیشن کروائیں ، اب صرف سماجی فاصلے اور ویکسی نیشن کےذریعہ ہی ہم کورونا وائرس کو کم کرسکتے ہیں،عوام اورحکومت مل کرکورونا وائرس کو کم کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں