فردوس عاشق اعوان کے لہجے میں تکبر اور فرعونیت تھی ، سوشل میڈیا صارفین نے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(پی این آئی) فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر کو جھاڑ پلانے پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل، معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں رمضان بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیالکوٹ کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو جھاڑ پلا دی تھی۔فردوس عاشق اعوان کے سخت اور برے رویے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

شادی کیلئے کم از کم 18 سال کی شرط کا قانون خلاف شریعت ہے، عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی ) آرزو فاطمہ کیس میں ملزم علی اظہر نے سندھ چائلڈ میرج ایکٹ میں شادی کے لیے کم ازکم 18 سال عمر کی شرط کو عدالت میں چیلنج کردیا۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ لڑکی کی شادی کیلئے 18 برس کی شرط شریعت کیمطابق نہیں ہے، شریعت کے مطابق شادی کی شرط بلوغت ہے۔ درخواست گزار کے مقف پر عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ شریعت کورٹ کا ہے، آپ وہاں لے جائیں، یہ معاملہ ہائیکورٹ کی حد میں نہیں آتا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ ہمیں بتائیں اس درخواست کو سننے کی مجاز ہائیکورٹ ہے یا شریعت کورٹ؟ ۔بعد ازاں عدالت نے سماعت کے دائرہ اختیار سے متعلق وکیل درخواست گزارسے دلائل طلب کرلیے اور مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close