حکومتی پابندی مسترد شیعہ علما کونسل کا یوم علی پر جلوس نکالنے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) شیعہ علما کونسل نے پابندی کے باوجود یوم علی پر جلوس نکالنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر شیعہ علما کونسل پنجاب علامہ سبطین سبزواری نے کہا ہے کہ مذہبی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں ، یوم علی کے جلوس کورونا ایس او پیز کے تحت نکالے جائیں گے ، کورونا کے نام پر یوم علیؓ پر پابندی قبول نہیں کی جائے گی۔علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین نے بھی یوم علیؓ کے موقع پر جلوس پر لگائی گئی پابندی کو مسترد کردیا ، سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ یوم علی روایتی انداز سے منایا جائے گا ، عزاداری میں رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی ، حکومت فول پروف سکیورٹی فراہم کرے۔خیال رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں یوم علیؓ پر ہر طرح کے جلوس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق این سی او سی میں یوم علی ؓکے انعقاد سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اورقومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے کی جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، جب کہ صوبائی سیکرٹریزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔این سی او سی کے مطابق اجلاس میں ملک بھر اور خاص طور پر بڑے شہری مراکز میں کوویڈ کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ہر طرح کے جلوس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مجالس کے انعقاد کی اجازت سخت کوویڈ ایس او پیز کے تحت ہوگی، فورم نے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنماوں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔فورمز نے صوبائی اور ضلعی سطح پر ان فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لینے کی ضرورت پر زور دیا۔فورمز نے صوبائی اور ضلعی سطح پر ان فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close