اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے فی لیٹر اٖضافے کی سمری مسترد کر دی ہے، اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصیہ برائے سیاسی روابط ڈشہباز گل کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اوگرا کی سمری میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی لیکن وزیراعظم نے اوگرا سمری نامنظور کرکے 16 اپریل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں