وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا‎

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا‎۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے یکم مئی کو مزدور ڈےپر تعطیل کا اعلان کیا ہے ، یکم مئی کو ملک بھر کے سرکاری و نجی ادارے بند ہونگے جبکہ ملک بھر میںاس حوالے سے مختلف تقریبات اور سیمنارز منعقد کیے جائیں گے ۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن کے مناسبت سے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، سندھ حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر یکم مئی بروز ہفتہ کو صوبے میں

عام تعطیل کا اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا ۔ دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا یوم مزدور پر کہنا ہے کہ محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں -1886 کو شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے لازوال قربانیاں دیں اور یہ دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہداء کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔دین اسلام محنت کش کی عظمت اور فلاح و بہبود کا درس دیتا ہے۔دین اسلام میں محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگرکرتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close