اسلام آباد (پی این آئی)مسلم لیگ( ن) نے این اے 249 کے نتائج ماننے سے انکار کردیا اور 15پولنگ اسٹیشنز کے فارنزک آڈٹ کا مطالبہ کردیا۔مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل اور محمد زبیر نے ڈی آر او دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو 190 پولنگ اسٹیشنز تک برتری حاصل تھی، تاخیر سے آنے والے نتائج میں ہم نیچے آئے دوسری ج
انب نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سے چند سو ووٹوں سے الیکشن چوری کیا گیا، الیکشن کمیشن متنازع الیکشن کے نتائج روکے، اگر نتائج نہیں بھی روکے گئے تو یہ جیت عارضی ہوگی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ انشاء ﷲ مسلم لیگ ن کی جلد واپسی ہوگی، ووٹ کو عزت مل رہی ہے اور مل کر رہے گی۔قبل ازیں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پیپلز پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست دینے پر مل کر جشن منانے کا کہہ دیا۔ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹر پر مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں جانے کا آپ کو پورا حق حاصل ہے اور آپ اسے ضرور استعمال بھی کریں۔‘انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے سلیکٹڈ جماعت پی ٹی آئی کو بدترن شکست دینے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں