’’ پی ٹی آئی کو ڈھائی سالہ اقتدار میں ہر جگہ ضمنی انتخاب میں بری شکست‘‘حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں ناز بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ڈھائی سالہ اقتدار میں ہر جگہ ضمنی انتخاب میں بری شکست ہوئی، عمران خان کراچی مسائل حل کرنے نہیں فنڈ ریزنگ کیلئے آتے ہیں، میڈیا پر وفاقی کابینہ کی خبریں ذرائع کے حوالے سے چلانے پر پیمرا کی پابندی آزادیٴ اظہار رائے کیخلاف ہے۔پروگرام میں موجود وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نےکہا کہ

کراچی این اے 249میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ بہت کم رہا، کم ٹرن آؤٹ کی وجہ ماہ رمضان کے علاوہ کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ بھی ہے، کم ٹرن آؤٹ انتخابی نتائج پر اثرانداز ہوتا ہے، تمام جماعتوں کو این اے 249کا نتیجہ قبول کرنا چاہئے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کراچی کا استحصال کیا۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کیلئے پانی کا منصوبہ کے فور مکمل کرنے میں ناکام رہی، وفاقی حکومت اب کے فور منصوبہ مکمل کرنے کی ذمہ داری لے رہی ہے، کے فور منصوبہ مکمل ہوگیا تو کراچی کے لوگ ٹینکرز مافیا کے چنگل سے آزاد ہوجائیں گے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کراچی میں ٹینکرز مافیا کی سرپرستی کرتی ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ کے دورِ حکومت میں پی ٹی آئی نے بے شمار ضمنی الیکشن جیتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں