اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی کابینہ میں دو نئے ارکان کی شمولیت کے بعد وزیراعظم عمران خان کے کابینہ کی ایک بار پھر نصف سنچری مکمل ہوگئی۔قومی موقر نامے جنگ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو دوبارہ اپنا معاون خصوصی برائے امور نوجواناں (یوتھ افیئرز) مقرر کیا ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی اس عہدے پر فائز تھے لیکن ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کی وجہ سے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ وزیراعظم نے فرخ حبیب کو وزیر مملکت بر ائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا ہے۔ و
زیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈویژن ڈاکٹر وقار مسعود کو معاون خصوصی برائے فنانس اینڈ ریونیو مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔ کابینہ ڈویژن نے ان تینوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔عسترہ غیر منتخب شخصیات بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق فرخ حبیب اور عثمان ڈار کی کابینہ میں شمولیت کے بعد وزیراعظم کے کابینہ کی ایک دفعہ پھر نصف سنچری مکمل ہوگئی۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران وفاقی کابینہ میں پانچ نئے ارکان کا اضافہ ہوا جس کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد پنتالیس سے بڑھ کر اب پچاس ہوگئی ہے- وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں دو وفاقی وزراء شوکت ترین اور شبلی فراز‘ ایک وزیر مملکت فرخ حبیب‘ دو معاونین خصوصی جمشید اقبال چیمہ اور عثمان ڈار کو شامل کیا ہے۔ وفاقی وزراء کی تعداد 27ہے جس میں ایک غیر منتخب وفاقی وزیر شوکت ترین بھی شامل ہیں- ذرا ئع کے مطابق عثمان ڈار کی کابینہ میں شمولیت کے بعد معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر پندرہ ہوگئی جس میں 12غیر منتخب شخصیات بھی شامل ہیں جبکہ تین منتخب ارکان ڈاکٹر ثانیہ نشتر‘ علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر بھی معاونین خصوصی میں شامل ہیں- اسی طرح وزیراعظم کے تمام چار مشیر بھی غیر منتخب ہیں۔ جبکہ فرخ حبیب کے بعد وفاقی کابینہ میں وزراء مملکت کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں