ملک بھر میں کورونا کی صورتحال خطرناک، 8 مئی سے مکمل لاک ڈاون کی تجویز پیش کر دی گئی

کوئٹہ (آئی این پی ) ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے باعث الارمنگ صورتحال ہے،این سی او سی نے 8 مئی سے لاک ڈان کی تجویز دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ملک میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں، ملک میں کورونا کے باعث الارمنگ صورتحال ہے،این سی او سی نے 8 مئی سے لاک ڈان کی تجویز دی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پرسوں20.5فیصد شرح سیکیسزرپورٹ ہوئے اور آخری ہفتے میں 20 فیصد شرح تک کیسز رپورٹ ہوئے۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ فروری کے مقابلے میں 6گنا اموات میں اضافہ ہوا ہے، صحت یابی کی شرح بھی تیسری لہر میں کم رپورٹ ہورہی ہے،صوبے میں بیشتر کیسز کوئٹہ ،لسبیلہ، ژوب،چاغی سے رپورٹ ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 407 آکسیجن سلنڈرز صوبے کے 21 ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو فراہم کئے گئے ہیں جبکہ 3552 افراد کو کورونا سے بچاکی ویکسین دیدی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے سریاب روڈ پر وفاق کی زمین پر اسپورٹس کمپلیکس کی اجازت دیدی جبکہ ڈیرہ بگٹی کو سوئی سے گیس نہ ملنے پر وزیراعظم نے حیرت کا اظہار کیا اور ڈیرہ بگٹی کو گیس کی فراہمی کی منظور دی ہے، وفاق اور بلوچستان حکومت ملکر صوبے میں روڈ نیٹ ورک بچھائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close