صوبائی حکومت نے مارکیٹیں مکمل بند کرنے کاعندیہ دے دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے تمام تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں سمیت انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو

بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیو زکے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکریٹریز اپنا ضروری اسٹاف دفاتر میں بلائیں گے، دفاتر میں پبلک ڈیلنگ پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے، دفاتر کے اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 تک ہوں گے۔ ریسٹورنٹس میں اندر اور باہر ڈائننگ بند کرنے اور ٹیک اوے اور ڈلیوری کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close