بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کن صورتحال، پاکستان نے بڑا پن دکھاتے ہوئے ہمسایہ ملک کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کی جانب سے سرکاری سطح پر بھارت کو کورونا کے خلاف لڑائی میں مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے کورونا کی بدترین لہر کے شکار بھارت کو مدد کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان نے پڑوسی ملک کو وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشینیں اور دیگر سامان فراہم کرنے کی آفر کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امداد کی پیشکش جذبہ خیر سگالی کے تحت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ بھارت اس وقت کورونا کی بد ترین لہر کا شکار ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں کورونا کے تین لاکھ 46 ہزار نئے کیسز اور 2600 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے خیراتی ادارے “ایدھی فاؤنڈیشن” کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ایدھی رضا کاروں کی ٹیم بھیجنے کی پیشکش کی تھی۔ پاکستان کی جانب سے سرکاری سطح پر بھارت کو کورونا کے خلاف لڑائی میں مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close