خدا ہم سب پر اپنا رحم و کرم کرے فواد چوہدری نے بھارتیوں کے لیے دعا کر دی

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں بھارتی شہریوں کے ساتھ ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خدا ہم سب پر اپنا رحم و کرم کرے اور یہ مشکل وقت جلد ختم ہو آمین۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنسینٹر ( این سی او سی) کے سربراہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھارت کی ویڈیو شئیر کر کے عوام کو خبردار کیا ہے ۔اپنے ٹویٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کے حالات سے کچھ سیکھیں، یہ حالات پاکستان میں بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایک دن میں کرونا کے 3 لاکھ 45ہزار کیس سامنے آئے۔ بھارت میں ایک دن میں 2621 اموات ہوئی ہیں۔ اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو ایسی ہی صورت حال پاکستان میں بھی ہو سکتی ہے۔ اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے احتیاط کریں۔دریں اثناگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 157 اموات ہوئیں جن میں سے 53 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 908 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close