وزیراعظم عمران خان نے کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کردیا، کوہسار یونیورسٹی میں خصوصی طور پر کن مضامین پر توجہ دی جائیگی؟ طلبا کیلئے خوشخبری

مری(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کردیا ہے، یونیورسٹی کے قیام کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر مری پہنچے،جہاں انہوں نے کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔کوہسار یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا بھی لگایا اس کے علاوہ وزیراعظم نے ٹی بی سینٹوریم کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔ کوہسار یونیورسٹی میں ہوٹل منیجمنٹ سمیت سیاحت سے منسلک شعبوں میں تعلیم و تربیت پر توجہ دی جائے گی جبکہ آرٹس اور سائنس مضامین بھی پڑھائے جائیں گے، اس مقصد کےلئے پنجاب ہاو¿س مری کو کوہسار یونیورسٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں