مری والوں کی سنی گئی، وزیراعظم عمران خان آج ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان آج مری کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔
وزیراعظم مری میں کوہسار یونیورسٹی اور ٹی بی کے مریضوں کے لئے دارالشفا کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کا آغاز کریں گے۔وزیراعظم دورہ مری کے دوران احساس سکالرشپس اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت مستحقین میں چیک بھی تقسیم کریں گے۔

جہانگیر ترین سے 2 اہم پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی ملاقات ،بڑی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے2 رہنماؤں نے جہانگیرخان ترین سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جھنگ سے تعلق رکھنے والے2 اراکین اسمبلی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ صاحبزاده محبوب سلطان اور امیر سلطان کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ صاحبزاده محبوب سلطان نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔ ہماری تمام تر حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے۔ اراکین نے کہا کہ اکٹھے مل کر پارٹی میں جاری سازش کا مقابلہ کریں گے۔ دوسری جانب جہانگیرترین گروپ کے رہنماؤں نے گورنر پبجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں راجہ ریاض، اجمل چیمہ، خیال احمد ودیگر شریک تھے۔ راجہ ریاض اور دیگر نے گورنرپنجاب کو تحفظات سے آگاہ کیا۔گورنرپنجاب کی یقین دہانی کرائی کہ آپ کے تحفظات کودور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سےآپ کی ملاقات کیلئے کردارادا کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close