کورونا وباء کے حوالے سے پابندیوں کے بڑے فیصلے آج ہوں گے، وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے این سی او سی برائے کورونا کا اجلاس (آج)جمعہ کو طلب کرلیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کے بعد کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملاقات کی جس میں کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک کی مجموعی صورتحال بتائی اور بطور خاص کورونا کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی بابت بھی آگاہ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close