کئی شہروں میں مکمل لاک ڈائون نافذ ہونے کا امکان، کورونا وائرس کی تیسری لہر تباہ کن ہو گئی، کاروباری سرگرمیاں معطل جبکہ دفاتر کو بھی بند رکھا جائیگا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں کورونا کی مجموعی صوتحال کا جائزہ لیا جائے گا،10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں لاک ڈاؤن کا امکان، شہروں اور علاقوں میں کاوباری سرگرمیاں معطل اور دفاتر بند رکھےجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت این سی سی برائے کورونا کا اجلاس دن 12 بجے ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ و چیف سیکرٹریز شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی صوتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کہا جارہا ہے کہ کورونا کے10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں لاک ڈاون کے فیصلےکا امکان ہے۔لاک ڈاؤن والے شہروں اور علاقوں میں کروباری سرگرمیاں معطل اور دفاتر بند رکھے جانے کا امکان ہے۔این سی سی زیادہ متاثرہ شہروں میں لاک ڈاون کے فیصلے کی حتمی منظوری دے گی۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 591 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 1137742 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 857 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 778238 ہوگئی ہے۔ اب تک سندھ میں 2 لاکھ 75 ہزار 081 ، پنجاب میں 2 لاکھ 79 ہزار 437، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 9 ہزار 704، اسلام آباد میں 71 ہزار 533، بلوچستان میں 21 ہزار 242 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 026 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 215 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اسی طرح وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ابھی بڑے شہر بند نہیں کیے جارہے ہیں لیکن کورونا کی تیسری لہر کے دوران احتیاط دیکھنے میں نہیں آئی ہے، عوام کی جانب سے ایس اوپیز پر عمل نہیں کیا گیا تو بڑے شہروں کو بند کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close