نواز شریف نے جہانگیر ترین کو پارٹی میں لینے سے انکار کر دیا‎

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین عید الفطر کے بعد بڑا شو لگائیں گے ، پاکستان کی سیاست میں ایسا پہلی بار ہو گا کہ ایک پارٹی اقتدار میں ہونے کے باوجود اس کے ارکان جہانگیر ترین کیساتھ ہیں ۔ سینئر صحافی نے کہا ہے کہ 2023کےالیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کیلئے سب جہانگیر تیرین سب سے بڑے چیلنج ہو نگے کیونکہ سابق وزیراعظ نواز شریف نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی صورت جہانگیرترین کو اپنی پارٹی میں نہیں لیں گے ۔ اسی وجہ سے ن لیگی کے رہنمائوں نے بھی جہانگیر ترین سے رابطوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close