ملک بھر میں فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع

اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھر میں فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی گئی ہے، دکانداروں نے فرانسیسی مصنوعات رکھنے اور فروخت کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ پاکستان میں فرانس کمپنی کے پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلوانے والوں کی تعداد بھی کم ہونا شروع ہوگئی ہے، مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل پر سرگودھا اور گردونواح میں بائیکاٹ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور دکانداروں کی اکثریت نے فرانسیسی بسکٹ اور دیگر مصنوعات رکھنا اور فروخت کرنا بند کردیئے ہیں تاکہ نبی پاک ۖکی شان میں گستاخی کرنیوالے ملک کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا جاسکے ،عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات خریدنے سے اجتناب کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close