اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کا اسلاموفوبیا پر لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کردیا گیا، خط میں وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پرتشویش کا اظہار کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کااسلاموفوبیاپرلکھاگیاخط سوشل میڈیاپردوبارہ شیئرکردیاگیا ، خط وزیراعظم کے آفیشل فیس بک پیج پر دوبارہ شیئرکیا گیا ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق وزیراعظم نے خط 28اکتوبر2020 کو مسلم ممالک کے حکمرانوں کو لکھا تھا، جس میں اسلاموفوبیاکےخلاف متحد ہوکرلائحہ عمل اپنانےکی بات کی گئی تھی اور اسلاموفوبیا کے بڑھتےرجحان پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔گذشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا، دنیا میں کہیں نبیﷺ کی شان میں گستاخی ہوتوتکلیف ہوتی ہے کیونکہ نبیﷺ لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ دنیا میں نبیﷺ کی شان میں گستاخی نہ ہو،مگر حکومت کا طریقہ کار مختلف ہے کہ نبیﷺؑ کی شان میں گستاخی نہ ہو۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک ایک ہوکر کہیں کہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی تو ٹریڈ بائیکاٹ کریں گے، میں ذمہ داری لیتاہوں کہ میں اس مہم کو لیڈ کروں گا اور انشااللہ اپنی قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں