میں جہانگیر ترین کی بات سنوں گااور ملوں گا بھی لیکن ۔۔ عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں کیا کہا ؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس دوران جہانگیر ترین کا تذکرہ ہو ا تو عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کی بات سنوں گا اور ملوں گا بھی لیکن کیسز میں چھوٹ نہیں ملے گی وہ قانون کے مطابق ہی چلیں گے۔نجی ٹی وی سماءنیوز کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین نے حکومتی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ ملاقات ہو گی تو صرف عمران خان سے ہی ہو گی ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے جہانگیرترین گروپ کا 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کے حامی ارکان سے اعلیٰ سطحی کمیٹی ملاقات کرے گی، حکومتی کمیٹی کے ارکان کے نام وزیراعظم عمران خان فائنل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم اور جہانگیرترین ملاقات کا فیصلہ ہو گا۔جہانگیر ترین کے معاملے پر حکومتی وزرا متحرک ہیں ، وزرا نے وزیراعظم اورجہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حکومتی وزرا کے جہانگیرترین سے بیک ڈور رابطے میں ہیں جبکہ وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیرترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔ نجی ٹی وی کیمطابق جہانگیرترین کے ہم خیال گروپ کے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رابطے جاری ہے ، حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو، سخت بیانات سے گریزبہت ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close