وزیراعظم عمران خان کا رمضان المبارک میں یا عید کے فوری بعدسعودی عرب کا دورہ متوقع

اسلام آباد(پی این آئی )سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عید سے قبل یا عید کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، عمران خان کا عید سے قبل یا عید کے فوری بعد دورہ متوقع ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم دورے میں سعودی فرمانرواں محمد بن سلمان سےملاقات کریں گے۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اور مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ’وزیراعظم عمران خان جلد مملکتِ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close