کابل (پی این آئی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا اس بات پر منحصر ہے کہ پاکستان اپنے ہمسائے کے ساتھ دوستی کرتا ہے یا دشمنی کا فیصلہ کرتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس فورس کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے اعلان کے ساتھ افغانستان کو تاریخی موقع ہاتھ آیا ہے۔ آج پاکستان کیلئے فیصلے کا دن ہے، اگر ہمارا ملک غیر مستحکم ہوا تو پاکستان بھی عدم استحکام کا شکار ہوگا، اگر وہ (پاکستان) ہماری ترقی چاہتے ہیں تو ان کی بھی ترقی ہوگی۔واضع رہے انہوں نے اسی قسم کے ریمارکس جمعرات کو ایک آن لائن کانفرنس سے خطاب میں بھی دئیے۔ اشرف غنی کا کہنا تھا ‘پاکستان کیلئے یہ قسمت کا فیصلہ ہے، یا تو وہ (پاکستان) مشترکہ طور پر علاقائی تعاون، عالمی پارٹنر شپ اور خطے کا استحکام چاہے گا یا پھر وہ اپنی توانائیاں طالبان اور انتہا پسندی کو مضبوط کرنے میں صرف کرے گا، پاکستان کو انتہا پسندی کی سب سے زیادہ قیمت ادا کرنا پڑی ہے، یہ فیصلے کی گھڑی ہے اور ہمیں یہ سب دیکھنا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں