مزید3پی ٹی آئی ارکان کے جہانگیرترین گروپ میں شمولیت کیلئے رابطے، حکومتی صفوں میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)سندھ میں تحریک انصاف کے 3ناراض ارکان اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے ناراض دھڑے نے جہانگیرترین کے ہم خیال گروپ میں شامل ہونے کے لئے رابطے کرلیے ہیں،روزنامہ 92میں ایس ایم امین کی شائع خبر کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کی قیادت میں ناراض دھڑے اورجہانگیرترین گروپ کے اہم رہنما اسحق خاکوانی کے مابین رابطوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،سندھ میں سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے والے اراکین کوجہانگیرترین گروپ کی جانب سے اسمبلی کی نشستیں نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا ہے ، ۔معتمد ترین ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیرترین کے حامی اراکین اسمبلی اورسندھ میں تحریک انصاف کے ناراض رہنمائوں کے مابین ابتدائی رابطوں میں عید الفطرکے بعد کراچی میں مشاورتی اجلاس طلب کرنے پراتفاق کر لیا گیا ہے جس میں مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔تحریک انصاف کے ناراض رکن سندھ اسمبلی اکرم ابڑو اورناراض پارٹی عہدیداروں جن میں سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی گروپ کے ایک اہم رہنما شامل ہیں نے جہانگیرترین گروپ سے رابطہ کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close