ایسی مہم چلائیں گے کہ دنیا میں کوئی بھی نبی ؐکی شان میں گستاخی نہ کر سکے، وزیراعظم کا قوم سے وعدہ

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے بعض سیاسی ودینی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کرتی ہیں،مسلم ممالک کے ساتھ مل کر ایسی مہم چلائیں گے کہ دنیا میں کوئی بھی نبیﷺ کی شان میں گستاخی نہ کر سکے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مارگلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مارگلہ ہائی وے منصوبے کو شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتاہوں، یہ پرانا منصوبہ ہے جس پر کام نہیں ہورہاتھا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا انفرااسٹرکچر ٹھیک،سڑکیں بنانے کی ضرورت ہے، اسلام آباد کی آبادی تقریباً ڈیڑھ گنا بڑھی ہے ،اس شہر جیساموسم شائد ہی کہیں دنیا میں ہو، اسلام آباد میں لندن کی طرح بارشیں ہوتی ہیں لوگوں کو اندازہ نہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگ ماحولیات کے تحفظ کیلئے بات کرتے ہیں، اگر ماحولیات کےتحفظ کی بات کی ہے تو وہ ہماری حکومت نے کی، چھانگا مانگا کے 80فیصد درخت کاٹ دیئےگئے، ملک میں جنگلات کاٹنے کا سب سے بڑا اثر موسم کی تبدیلی پر پڑرہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے دنیا میں رنگ روڈ بنائے جاتےہیں، مصر کے بعد پاکستان میں سب سے کم پانی دستیاب ہے، ماحولیات کا خیال نہیں رکھا تو آنیوالی نسلوں کے حالات برے ہوں گے، ہماری کوشش ہے سرسبز علاقے اور درختوں کو کم سے کم نقصان ہو۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ رنگ روڈ بننے سے مارگلہ کے نیشنل پارک کا تحفظ ہوگا اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، رنگ روڈ سے گلیات جانیوالوں کیلئے ٹریفک مسائل کے حل میں مدد ملےگی۔ نبیﷺ سے محبت کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بعض سیاسی ودینی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کرتی ہیں، اس ملک کے تمام لوگ نبیﷺ سے محبت کرتے ہیں، دین سے لگاؤ اور نبیﷺ سے عشق پاکستان کے سوا کسی اور ملک میں نہیں دیکھا، لیکن افسوس یہ ہوتا ہے دین اورنبیﷺ سے محبت کاغلط استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دین سے محبت کا غلط استعمال کرنےسے خود کو نقصان پہنچاتے ہیں، ایک وقت آئے گا ، جب نبیﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالے مغرب کے لوگوں کو خوف آئے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم ممالک کو ساتھ لیکر دنیا بھر میں مہم چلائیں گے ، اپنے ملک میں توڑ پھوڑ کریں گے تو مغربی ممالک کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، میری مہم کےذریعے ہم ہمیشہ کیلئے اس مسئلے کا حل نکالیں گے، ایسی مہم چلائیں گے کہ دنیا میں کوئی بھی نبیﷺ کی شان میں گستاخی نہ کرسکے۔ ناموس رسالتﷺ سے متعلق عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں، بدقسمتی سے چند سیاسی، دینی پارٹیز اسلام کاغلط استعمال کرتی ہیں، یہ اسلام کاغلط استعمال کرکےملک کو نقصان پہنچادیتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close