وزارت اطلاعات سے چھٹی شبلی فراز کو نئی وزارت دے دی گئی

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایک مرتبہ پھر وزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے تازہ پیش رفت سے متعلق سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کیا۔سینیٹر فیصل جاوید نے فواد چوہدری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دوبارہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مقرر ہونے پر مبارک باد دی۔خیال رہے کہ حکومت نے اپریل 2019 میں فواد چوہدری سے اطلاعات و نشریات کی وزارت واپس لے کر انہیں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بنا دیا تھا جس کے بعد فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے کام کیا بعدازاں 28 اپریل 2019 کو حکومت نے سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں