پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے بھی اعلان کر دیا

پشاور(پی این آئی)پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور کل پشاور سمیت ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت پشاور میں ہوا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے

اجلاس اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں ہوا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیر آزاد کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ اجلاس کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جب کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں واضح طور پر چاند دیکھا گیا۔وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پہلے ہی پیشن گوئی کردی تھی کہ آج رمضان المبارک کا چاند نظر آجائے گا اور ملک بھر میں بدھ کے روز ایک ہی دن پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا آج وہاں پہلا روزہ ہے جب کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مسجد الحرام میں نماز تراویح کی اجازت دیدی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں