رمضان مبارک، پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد،لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئیں۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کے مطابق رمضان کا چاند نظر آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔لاہور کے علاوہ کراچی، اسلام آباد اور حیدرآباد میں بھی چاند نظر آنےکی

شہادتیں موصول ہوگئی ہیں۔رمضان المبارک 1442 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا پشاور میں ہو رہا ہے۔ دیگر زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارلخلافوں میں جاری ہیں۔ اسلام آباد،لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close