وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ سول

اور عسکری قیادت کے مابین ہونے والی یہ اہم ملاقات کافی دیر تک جاری رہی ، جس میں ملکی سلامتی کے امور ، سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، اس کے علاوہ پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بھی اس اہم ملاقات میں زیر بحث آئے۔دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشیدا حمد کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حالات خراب والی جگہ موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہو گی۔وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جاری مظاہروں کے باعث جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں 24گھنٹے کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہو گی۔شیخ رشید کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور، چیف کمشنر اور آئی جی نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں احتجاج سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راستے کھلوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں