کراچی، اسلام آباد(این این آئی)کرونا وائرس کاشکارہونے کے بعد قرنطینہ میں موجود بختاور بھٹوکا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم ابھی ان میں ایک اہم علامت موجود ہے۔منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربختاور نے لکھا الحمداللہ، 10دن قرنطینہ میں رینے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا ہے۔بختاور نے اس دوران اپنے لیے پیغامات اور دعائیں بھیجنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ٹیسٹ منفی آجانے کے باوجود تاحال ان کی سونگھنے کی حس بحال نہیں ہوئی ہے۔بختاور نے اپنے فالوورزکو پیغام دیاکہ براہ کرم سماجی اجتماعات / افطاریوں سے پرہیز اور گھر میں روزہ افطار کرکے اس ماہ رمضان اپنے گھر والوں کا اضافی خیال رکھیں ۔دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس سے رواں برس ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 افراد جاں بحق ہوگئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 50 ہزار 520 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 ہزار 318 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.54 فی صد رہی، ملک میں کورونا وائرس سے رواں برس ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ این سی او سی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث اب تک 15 ہزار 619 اموات ہو چکی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 74، کے پی میں 32، اسلام آباد 6، بلوچستان میں 2 اور آزاد کشمیر میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 29 ہزار 920 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جس میں سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 267 ،فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار 34 ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں