’’جس کا کہتے تھے سیاست ختم ہوگئی اس نے لندن میں بیٹھ کر ہرادیا‘‘

لاہور(پی این آئی )مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ڈسکہ الیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جسے کہتے تھے سیاست ختم ہوگئی اس نے لندن میں بیٹھ کر ہرادیا۔ جاتی امرا ء اراضی کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو (ن) لیگ کی نائب صدرمریم نواز کی گرفتاری سے 10 روز قبل آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے لیگی رہنما کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ ن

ے جاتی امرا اراضی کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ مریم نواز نے موقف اپنایا کہ حکومت کے دبا پر نیب درخواستگزار کو گرفتار کرنا چاہتا ہے، نیب حکومت کے اشارے پر سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کر رہا ہے، عمران خان حکومت کو بچانے کیلئے نیب درخواستگزار کو گرفتار کر سکتا ہے۔لیگی رہنما موقف اپنایا کہ نیب نے 15 سو کنال اراضی سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے، انکوائری میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ درخواستگزار کو عبوری ضمانت منظور کرے۔‎

جے یو آئی کے بڑے لیڈر نے پیپلز پارٹی کے فیصلے کو سیاسی خود کشی قرار دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے آج سیاسی خودکشی کرلی ہے، پیپلز پارٹی استعفے اس وقت دیتی جب انہوں نے باپ سے ووٹ لیے تھے،پیپلز پارٹی کے جانے کی خوشی ہوئی، اب ہم یکسوئی سے تحریک چلائیں گے،پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی واپسی اسی وقت ہو گی جب یوسف رضا گیلانی استعفیٰ دیں گے ، اس کے بعد اگلی بات ہوگی۔پیر کواپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے عہدوں سے مستعفی ہونے کے پاکستان پیپلزپارٹی کے فیصلے پر جے یو آئی کے سینئر رہنما مولاناعبدالغفورحیدری کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی استعفے اس وقت دیتی جب انہوں نے باپ سے ووٹ لیے تھے، پیپلزپارٹی عمران خان کی حکومت کو سہارا دیرہی ہے، پیپلزپارٹی جوکررہی ہے، اس کا جواب عوام اگلے الیکشن میں دیں گے۔ان سے سوال کیا گیا کہ کیا پی ڈی ایم اے این پی اور پیپلز پارٹی سے معافی مانگے گی؟ اس پر غفور حیدری کا کہنا تھاکہ معافی کس بات کی؟غلطیاں اور چالاکیاں وہ کریں اور معافی ہم کیسے مانگیں؟ پیپلز پارٹی کے جانے کی خوشی ہوئی، اب ہم یکسوئی سے تحریک چلائیں گے،حکومت کے خلاف تحریک وہی چلاسکتے ہیں جنھوں نے کشتیاں جلا رکھی ہوں۔غفور حیدری سے مزید سوال کیا گیا کہ کیا پی ڈی ایم کے دوبارہ اکھٹے ہونے کوئی گنجائش ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا صرف ایک ہی راستہ ہے، یوسف رضا گیلانی استعفیٰ دیں اس کے بعد اگلی بات ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close