اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزار میں عشائیہ دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس عشائیے میں 29 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔ذرائع کےمطابق عشائیے میں 8 ارکان قومی اسمبلی، 2 صوبائی وزرا اور4 صوبائی مشیروں سمیت 21 ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق عون چوہدری نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔خیال رہے کہ عون چوہدری کا شمار وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ،چند سال قبل انہیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مشیر بھی بنایا گیا تھا لیکن بعد ازاں انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا، عون چوہدری کو کیوں ہٹایا گیا اس کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تھی،بعدازاں انہیں چیئرمین پنجاب فلم سینسر بورڈ لگانے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن عون چوہدری نے شکریے کے ساتھ معذرت کر لی تھی ،ان کا کہنا تھا اس حوالے سے شائع ہونے والی خبریں درست نہیں اور نہ ہی انہوں نے یہ عہدہ قبول کیا ہے ، عون چوہدری نے مزید کہا کہ وہ تحریک انصاف کے ادنی کارکن ہیں اور انشا اللہ رہیں گے اور وہ عمران خان کے منشور پر عملدرآمد کیلئے ہر طرح سے حاضر ہیں ،عون چوہدری نے کہا کہ کوئی بھی عہدہ نہیں بلکہ پارٹی ان کی اولین ترجیح تھی ، ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی اور وہ دل و جان سے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے ۔لیکن جہانگیر ترین کی جانب سے دئیے گئے حالیہ عشائیے میں ان کی شرکت نے پارٹی قیادت میں ہلچل مچا دی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں