لاہور، اسلام آباد( این این آئی، آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس چینی اسکینڈل میں نہیں پرانے کیس میں منجمد کئے گئے ہیں، جہانگیر ترین نے حکومت اور وزیراعظم کو کھلی دھمکی دی ہے کہ اگر آپ باز نہ آئے تو میں آپ کی حکومت کو الٹا دوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پتہ نہیں چل رہا کہ تحریک انصاف جہانگیر ترین کے ساتھ ہے یا مخالف، حکومتی وزراء کہتے ہیں کہ ادارے آزاد ہیں، ادارے خاک آزاد ہیں کہ وزیر پہلے بتادیتے ہیں کہ فلاں پکڑا جائے گا اور وہ گرفتار ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کیخلاف کارروائی صرف وزیراعظم کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے ہورہی ہے، جب تک جہانگیر ترین وزیراعظم ہاؤس سے بے دخل نہیں ہوئے تھے تو عمران خان ان کا دفاع کیا کرتے تھے۔جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس چینی اسکینڈل میں منجمد نہیں کئے گئے بلکہ ا ن کے خلاف مہنگے شیئر خریدنے کا مقدمہ درج کیا گیا، جہانگیر ترین نے حکومت اور وزیراعظم کو کھلی دھمکی دی ہے کہ اگر آپ باز نہ آئے تو میں آپ کی حکومت کو الٹا دوں گا۔دوسری جانبمسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر ان کے اپنے ہی اراکین کو اعتماد نہیں ہے۔ ایف بی آر کا چھٹا چیئرمین آگیا ہے، کسی کو نہیں معلوم ملک کا وزیر خزانہکون ہے۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، جب تک ملکی نظام آئین کے تحت نہیں چلے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت گرانے سے کچھ نہیں ہوتا، جہانگیر ترینپر سیاسی مقدمات بنائے گئے، کوئی بھی تحریک اصولوں کے بغیر نہیں چل سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا چھٹا چیئرمین آگیا ہے، کسی کو نہیں معلوم ملک کا وزیر خزانہ کون ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کا بل 2 ہزار سے بڑھ کر 5 ہزار پر پہنچ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ گزشتہ روز 40 سے زیادہ حکومتی لوگ تھے جنہوں نے ان کے عشایئے میں شرکت کی ا ور حکومت پر کھلم کھلا تنقید کی اور اپنی ہی پارٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں