ڈسکہ(این این آئی، آن لائن)ڈسکہ میں ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط کے ذریعے کہا ہے کہ یو سی جڑانوالہکے چند پولنگ اسٹیشنوں کے پریذائیڈنگ افسران کی ساکھ پر خدشات ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ پرائیزائیڈنگ افسران فارم 45 میں ردو بدل کر سکتے ہیں، اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے خصوصی طریقہ کار بنایا جائے۔مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخارنے اپنے خط میں یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ افسران پر دھاندلی کی روک تھام کے لیئے سخت نگرانی کی جائے۔دوسری جانب ریٹرننگ افسر این اے 75نے امیدوار نوشین افتخار کے خط کا تحریری جواب دیدیا۔ریٹرننگ افسر نے کہا کہ مذکورہ پریذائیڈنگ افسران کو فرائض کی انجام دہی میں منصفانہ اور ذمہ دارانہ رویہ رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں تمام انتخابی عوامل کی سختی سے نگرانی کر رہی ہیں۔دریں اثنا این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن )کی امیدوارنوشین افتخار نے پولنگ اسٹیشن 344 کا دورہ کیا ہے۔نوشین افتخار نے پولنگ اسٹیشن کے گیٹ کے درمیان پولیس اہلکار کے کھڑا ہونے پر اعتراض کیا۔نوشین افتخار نے کہا کہ پریزائیڈنگ آفیسر نے پولنگ ایجنٹس کو کافی دور بٹھایاہے۔علاوہ ازیں چیف الیکشن کمشنر این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی عمل کی خود مانیٹرنگ کر تے رہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کے مطابق ڈسکہ ضمنی انتخاب کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر رائے دہندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ انتخابی عمل کی چیف الیکشن کمشنرخود مانیٹرنگ کر تے رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں