برطانوی شہزادہ فلپ انتقال کر گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملکہ برطانیہ کے شوہر اور شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بکنگھم پیلس نے بھی شہزادہ فلپ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادہ فلپ کا انتقال آج صبح قلعہ ونڈسر میں ہوا۔نبرطانوی میڈیا کےمطابق شہزادہ فلپ کی طبیعت کچھ عرصے سے خراب تھی اور انہیں رواں برس فروری میں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق شہزادہ فلپ بیماری اور عمر کی زیادتی کے باعث اگست 2017 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو گئے تھے اور آخری بار انہیں جولائی 2020 میں عوامی سطح پر دیکھا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں