صوبہ بھر کے اساتذہ نے میٹرک امتحانات کا بائیکاٹ کردیا

اسلام آباد (پی این آئی ) محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ اساتذہ تنظیم نے صوبے میں میٹرک امتحانات کا بائیکاٹ کردیا ہے۔صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں آج سے میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع نہ ہوسکے، بڑی تعداد میں طلبا امتحانی سینیٹرز کے باہر موجود رہے، عملہ امتحان لینے نہیں آیا، آج آرٹس کا پیپر نہیں لیا جاسکا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ سے رابطے میں ہیں،

حتمی فیصلہ بورڈ کرے گا۔چمن سمیت صوبے کے دیگراضلاع میں بھی اساتذہ نے امتحانات سے جزوی بائیکاٹ کررکھا ہے۔ دیگراضلاع میں بیشتر امتحانی سینٹرز بند جبکہ کہیں کہیں امتحان لیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ ملازمین گرینڈالائنس کا احتجاجی دھرنا کوئٹہ میں جاری ہے۔ اتحاد میں شامل اساتذہ نے مطالبات تسلیم ہونے تک امتحانات کا بائیکاٹ کیا ہے۔واضح رہے کہ جن طلبا کا امتحان نہیں لیا گیا ان سے متعلق جلد کوئی متفقہ فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close